موٹرسائیکل سوار جوڑے سے 19کلو چرس اورایک کلو آئس برآمد کر لی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹا ئون پولیس نے منشیات کے سپلائر میاں بیوی کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیتی 19کلو چرس،ایک کلو آئس برا?مد کر لی۔ ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹا ئون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دلدار اور اس کی بیوی سے دوران تلاشی 19 کلو چرس اور 1 کلو آئس برا?مد کر لی، دونوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس سے بچنے کیلئے جوڑے کی شکل میں موٹر سائیکل پر سوار پلاسٹک توڑے کے ذریعے لاہور میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔