روزانہ غیر علانیہ بجلی لوڈ شیڈنگ، کاروبار ٹھپ

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے مختلف تجارتی و رہائشی علاقوں میں کئی روز سے روزانہ غیر علانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع ? تاجر انتہائی پریشان ?متعلقہ حکام سے نوٹس کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مور والا چوک ،پاشا سٹریٹ ، جناح چوک سمیت ارد گرد کے تمام تجارتی و رہائشی علاقوں میں صبح سویرے ہی بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ روزانہ کی بنیاد پر شروع ہے اور بجلی سہ پہر کے بعد ہی کہیں آتی ہے۔جس کے باعث بعض دکانداروں کے کام ٹھپ اور بعض کام کے دوران انتہائی پریشان ہیں۔ عیدالفطر قریب آنے پر دکاندار بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ چکے ہیں۔ شہری حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے تاکہ شہری تجارتی معاملات جاری رکھ سکیں۔