کراچی(آئی این پی)کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے الیکٹرک بس سروس بھی جزوی متاثر ہوگئی ہے۔پیپلز بس سروس کراچی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین روز سے مہران ڈپو پر بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث ای وی بسوں کی جگہ دوسری ہائبرڈ بسیں چلائی جارہی تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق ای وی 1 ملیر کینٹ سے سی ویو، ای وی 3 ملیر کینٹ سے نمائش لائی جاتی ہے جب کہ آر ون پنک بس کھوکھرا پار سے ڈاکیارڈ تک چلائی جاتی ہے۔