کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک سے جواب طلب کرلیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف امیر جماعت اسلامی کراچی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے سے متعلق وکلا کے دلائل طلب کر لئے ۔کے الیکٹرک کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق تکنیکی معاملات پر نیپرا سے رجوع کیا جانا چاہیے ، لوڈ شیڈنگ کی کئی وجوہات ہیں جن میں لائن لاسز بھی شامل ہیں۔سماعت کے دوران جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دئیے کہ بروقت بل ادا کرنے والوں اور بجلی چوری نہ کرنے والوں کو تو بلا رکاوٹ بجلی فراہم ہونی چاہیے،