لاہور :بجلی کی طلب بڑھ گئی،غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

 دن کو شارٹ فال 300 ،رات کو500 میگاواٹ سے تجاوز ،صارفین پریشان
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی کی طلب بڑھ گئی بجلی کی طلب بڑھتے ہی شہر میں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، گزشتہ روزہربنس پورہ، داروغہ والا، مغلپورہ، اعوان ٹاؤن،مسلم ٹاؤن سمیت دیگر مختلف علاقوں میں صبح سے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی۔ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 2700 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔نیشنل گرڈ سٹیشن سے لیسکو کو 2400 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہیاورلیسکو کا شارٹ فال دن کو 300 میگاواٹ رہا جبکہ رات کو500 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، شہری علاقوں میں 2 سے 3 گھنٹیاوردیہی علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ لائن لاسز والے فیڈرز پربھی بجلی کی غیرعلانیہ بندش جاری رہی۔لوڈشیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔