فائرنگ، ریڑھی پر گنڈیریاں فروخت کرتا نوجوان قتل

موٹرسائیکل سوار ملزموں حمزہ اور ابوذر نے قتل کی رنجش پر عمران کی جان لی 
 چیچہ وطنی، غازی آباد(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی میں دو موٹر سائیکل سواروں نے قتل کی رنجش پر فائرنگ کر کے ریڑھی پر گنڈیریاں فروخت کرتے نوجوان کو قتل کردیا۔مقتول عمران علی کی بیوی سمیرا بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا خاوند عمران علی عرف ناصر تاج محل میرج ہال کے ساتھ والی سڑک پر گنڈیریوں کی ریڑھی لگاتا تھا۔اتوار کی شام جب سمیرا بی بی اپنیشوہر عمران علی کے پاس پہنچی تو اسی اثناء  میں ملزم حمزہ ولد عمر سکنہ غلام محمد آباد فیصل آباد اور ابوذر ولد صوفی علی محمد سکنہ غلام محمد آباد فیصل آباددیگر دو نامعلوم مسلح ملزموں کیساتھ آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے فائرنگ کرکے عمران علی کوقتل کردیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہوگئے۔ وجہ عناد یہ ہے کہ ملزموں ابوذر اورحمزہ کو شک تھا کہ میرے شوہر عمران نے ملزم حمزہ کے والد اور محمد عمر اور ابوذر کے بھائی کو قتل کیا ہے جس پر انہوں نے میرے شوہر کے خلاف ایک ایف آئی آرتھانہ غلام محمد آباد میں ابوذر کی مدعیت میں درج کروائی تھی ، تاہم میرا شوہر ہائیکورٹ سے ستمبر 2025 ء￿  میں باعزت بری ہوکر اپنے گھر آگیا تھا۔ ملزمان نے اسی رنجش پر میرے خاوند کی جان لی ہے۔تھانہ سٹی چیچہ وطنی پولیس نے مقتول کی بیوی سمیرا بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔