ساہیوال (خصوصی رپورٹ) تیزرفتار بس کی گدھا ریڑھی سے ٹکر کینتیجہ میں7سالہ بچی جاں بحق ،میاں بیوی معمولی زخمی ہوگئے، ساہیوال عارفوالہ روڈ پر اڈا بلھے والا کے قریب حادثہ پیش آیا، گدھاریڑھی پر بیٹھی 7سالہ بچی مافیہ گرگئی اور بس اوپر سے گزر نے کے باعث دم توڑگئی، جبکہ پیراں دتہ اور اس کی بیوی معمولی زخمی ہوگئے ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔