مقتول کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ، خفیہ اطلاع پر سلطان پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) اقبال ٹائون کے علاقے میں 16 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کرنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، جسے ملزمان نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیاواقعے کا مقدمہ نمبر 495/26 بجرم دفعات 302، 427، 148 اور 149 کے تحت درج کر کے فوری تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔لیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر ریڑھی لگانے کے تنازعے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاو?ن سدرہ خان کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا خصوصی ٹاسک سونپا تھاایس ایچ او اقبال ٹاو?ن عمران آفریدی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مرکزی ملزم سلطان بھٹی کو گرفتار کر لیاپولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں