ریڑھی بانوں کا گاہکوں پر تشدد، ایک بھائی قتل ، دوسرا زخمی

 پھل کی خریداری کے دوران قیمت پر بحث ہوئی،ریڑھی بان اویس اور تیمور ڈنڈوں سے وار کردئیے ، واجد موقع پر دم توڑ گیا اور ارشد شدید زخمی ،
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ سٹی کے علاقے میں پھلوں کی قیمت پر بحث کے دوران ریڑھی بان کا ساتھیوں کے ہمراہ گاہک پر تشدد ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیاپولیس نے لاش پورسٹمارٹم اور زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی میں پھل کی خریدداری کے دوران قیمت پر بحث کے دوران ریڑھی بان اویس اور تیمور نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ڈنڈوں کے وار سے دو بھائیوں واجد اور ارشد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں واجد موقع پر دم توڑ گیا اور ارشد شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پورسٹمارٹم اور زخمی کو طبی امداد کے لیے منتقل کر کے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولکی موت سر میں شدید ضرب لگنے سے ہوئی