لاہور میں پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب ماڈل ریڑھی متعارف کرا دی گئی(100ماڈل ریڑھیاں تقسیم)

پہلے فیز میں 19مقامات پرپندرہ کروڑ کی لاگت سے ایک ہزار ریڑھیاں مفت تقسیم کی جائیں گی، فی ماڈل ریڑھی کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار روپے ،بارکوڈ ایشوکیا جائیگا
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور شہر میں پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب ماڈل ریڑھی متعارف کرا دی گئی‘ابتداء شاد مان سے کی گئی جہاں100ماڈل ریڑھیاں تقسیم کی گئیں‘ پندرہ کروڑ کی لاگت سے پہلے فیز میں ایک ہزار ریڑھیاں تقسیم کی جائیں گی، فی ماڈل ریڑھی کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار روپے ہے، ماڈل ریڑھی مفت تقسیم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ماڈل ریڑھی کے ڈیزائن کی منظوری دیدی ،پہلے فیز میں 19 مقامات پر 1 ہزار ریڑھیاں لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب ماڈل ریڑھی کو بار کوڈ نمبر ایشو کیا جائے گا،ان مقامات پر وزیراعلیٰ ماڈل ریڑھی بازار ایک موریہ پل تا دہلی گیٹ کے پوائنٹس شامل ہیں، سروس روڈ شاہدرہ، شادمان، پیر مکی، آئوٹ فال روڈ پر ریڑھی بازار فعال کیا جائے گا، کھاڑک نالہ ملتان روڈ، ٹھوکر رائیونڈ روڈ اور بھٹی چوک رائیونڈ کے مقام پر ریڑھی بازار فعال ہو گا، مادر ملت روڈ گرین ٹاؤن، کچا جیل روڈ، گجومتہ فیروز پور روڈ کے مقام پر ماڈل ریڑھی بازار فعال ہو گا، مکہ کالونی، پیکو روڈ، ہربنس پورہ، لال پل، اشفاق چوک پیپسی روڈ کے مقام پر بھی ریڑھی بازار فعال کیا جائے گا،اس کے علاوہ جی ٹی روڈ کوآپریٹو سٹور، بیگم پورہ جی ٹی روڈ کے مقام پر ریڑھی بازار فعال، داروغہ والا چوک کے مقام پر ماڈل ریڑھی بازار فعال کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا 19 مقامات پر ریڑھی بازار فعال کروائیں گے۔