لاہور (خصوصی رپورٹ)عید کی آمدپر برائلر گوشت کے دام بلند سے بلند تر ہونے لگے ، 7 روپیبڑھاکر ریٹ لسٹ میں519روپے کلو مقررتاہم مارکیٹ میں صافی گوشت 600 روپے کلو تک بیچا جارہا ہے۔رمضان کے اوائل میں جاری سرکاری ریٹ لسٹ میں برائلر 446 روپے کلو تھا بڑھ کر519 تک جاپہنچا جبکہ اوپن مارکیٹ میں برائلر سوا سو روپے کلوتک مہنگاہوچکا ہے۔عید تک برائلر مزید مہنگا ہونگے کا خدشہ ہے جبکہپورا رمضان سرکاری ریٹ لسٹ میں پھل، سبزیوں کے نرخ مستحکم لیکن مارکیٹ میں مہنگے فروخت ہورے ہیں ۔