لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 21روپے اضافے سے 512روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت15روپے کمی سے 353روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 3روپے اضافے سے 241روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔اوپن مارکیٹ میں کئی مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔