لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹائون پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب بچے کو تلاش کر لیا۔ 11 سالہ شاہ زیب گھر سے نکلا اور لاپتا ہو گیا۔ ورثا نے تلاش کے بعد نہ ملنے پرتھانہ شاہدرہ ٹائون میں مقدمہ درج کروا دیا جس پر ایس پی سٹی نے شاہ زیب کو تلاش کرنے کیلئے فوری ٹیم تشکیل دی جس نے چند گھنٹوں میں بچے کو سیف سٹی کیمروں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد سے تلاش کر کیوالدین کے حوالے کردیا۔ لخت جگر ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔