بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ حملوں کی شدید لہر، سکیورٹی ہائی الرٹ

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ حملوں کی شدید لہر، سکیورٹی ہائی الرٹ

امریکی سفارتخانہ بغداد کو ڈرون اور راکٹ حملوں کی شدید لہر کا نشانہ بنایا گیا ہے، جسے حالیہ عرصے کا سب سے بڑا اور شدید حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں اور فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی شدت غیر معمولی تھی اور اسے حالیہ حملوں کے سلسلے کا سب سے بڑا حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق حملوں سے چند گھنٹے قبل ہی امریکہ کے سفارتخانے نے عراق میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ ایران سے منسلک عسکریت پسند گروہ بار بار بغداد کے انٹرنیشنل زون کو نشانہ بنا رہے ہیں۔تاحال حملوں میں جانی یا مالی نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔