عراق: امریکی سفارتخانے اور اڈوں پر میزائل و ڈرون حملے

عراق: امریکی سفارتخانے اور اڈوں پر میزائل و ڈرون حملے

عراق میں امریکی سفارتخانے اور فوجی اڈوں پر حملے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔

 عالمی میڈیا ادارے اے پی اے کے مطابق الحدث ٹی وی چینل نے بتایا کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے پر میزائل گرا۔رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد سفارتخانے کے علاقے سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ کہا جا رہا ہے کہ حملے کا مقصد سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں موجود فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بنانا تھا۔دوسری جانب عراق میں مزاحمتی گروپوں نے 24 گھنٹوں کے دوران امریکی اڈوں پر 8 حملے کیے۔ مسلح دھڑوں نے اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون اور میزائلوں کا استعمال کیا، تاہم بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔