عراقی وزارت دفاع کے مطابق بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب محمد العلاء ایئر بیس پر راکٹ حملے میں ایک طیارہ تباہ ہوگیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
وزارت نے کہا کہ نقصان کا تخمینہ لگانے اور حملے کے ذمہ داروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔اسی دوران شامی فوج نے اعلان کیا کہ عراق کی سرحد کے قریب واقع متعدد شامی فوجی اڈوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جن میں سے زیادہ تر ڈرونز کو شامی فضائی دفاعی نظام نے ناکارہ بنایا۔یہ تازہ واقعات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عسکری حملوں کے خطرات کی نشاندہی کرتے ہیں، جبکہ متعلقہ حکام حملوں کے اسباب اور ممکنہ نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں۔