بغداد میں امریکی شہریوں کیلئے خطرے کی انتباہ جاری: امریکی سفارت خانے نے فوری نکلنے کی ہدایت دے دی

بغداد میں امریکی شہریوں کیلئے خطرے کی انتباہ جاری: امریکی سفارت خانے نے فوری نکلنے کی ہدایت دے دی

امریکی سفارت خانے نے بغداد میں امریکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ممکنہ حملوں کا خطرہ ہے۔
ایران کے اتحادی عراقی ملیشیا امریکی شہریوں اور مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ممکنہ اہداف میں امریکی کمپنیاں، یونیورسٹیاں، سفارتی سہولیات، توانائی کا بنیادی ڈھانچہ، ہوٹل، ہوائی اڈے اور عراق میں امریکا سے منسلک شہری مقامات شامل ہیں۔سفارت خانے نے کہا کہ ملیشیاؤں نے پہلے بھی امریکی شہریوں کو اغوا کیا ہے، اس لیے شہری فوری طور پر عراق چھوڑ دیں۔امریکی شہریوں سے تاکید کی گئی ہے کہ عراق کا سفر کسی بھی صورت میں نہ کریں اور وہاں موجود افراد فوری طور پر ملک چھوڑیں۔یہ انتباہ عراق میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکہ کے خلاف ممکنہ حملوں کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔