"پشپا 3" کی بنائی جائے گی، پروڈیوسر روی شنکر کی تصدیق

جنوبی بھارتی ہدایتکار سوکمار کی فلم فرنچائز "پشپا" جس میں مرکزی کردار اللو ارجن نے نبھایا ہے، ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی فلم فرنچائزز میں شمار کی جاتی ہے۔

 "پشپا: دی رول" کی کامیابی کے بعد سے شائقین "پشپا 3" کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران، فلم کے پروڈیوسر روی شنکر نے "پشپا 3" کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم کو ضرور بنائیں گے۔ تاہم، پروڈیوسر نے یہ بھی وضاحت کی کہ اللو ارجن اور سوکمار دونوں اس وقت مختلف منصوبوں میں مصروف ہیں، جنہیں مکمل ہونے میں کم از کم دو سال لگیں گے۔ اللو ارجن اس وقت ایٹلی کی ایک فلم میں مصروف ہیں اور اس کے بعد تروکرم سری نواس کے ساتھ ایک اور فلم کریں گے۔پروڈیوسر نے مزید بتایا کہ سوکمار بھی رام چرن کے ساتھ ایک فلم پر کام کر رہے ہیں۔ ان دونوں کی فلموں کی تکمیل کے بعد ہی "پشپا 3" پر کام شروع کیا جائے گا۔ اس کا تخمینہ ہے کہ یہ پروجیکٹ تقریباً دو سال کے اندر شروع ہو جائے گا، اور فلم 2028 تک ریلیز ہونے کا امکان ہے۔لہذا، پروڈیوسر نے کہا کہ وہ اس فلم کو تین سال کے اندر مکمل کر کے ریلیز کریں گے، اور اس میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔