سمے رائنا اور میدھا شنکر کی شادی کی افواہیں، کامیڈین نے شادی کا پلان مؤخر کر دیا؟

سمے رائنا اور میدھا شنکر کی شادی کی افواہیں، کامیڈین نے شادی کا پلان مؤخر کر دیا؟

ممبئی: بھارتی کامیڈین سمے رائنا اور فلم ’12 فیل‘ کی اداکارہ میدھا شنکر کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم اب دونوں کی رواں سال دسمبر میں شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی سے متعلق یہ دعویٰ ایک ریڈٹ پوسٹ کے بعد سامنے آیا، جس میں کہا گیا کہ سمے رائنا اور میدھا شنکر دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں۔ اس پوسٹ کے بعد سمے رائنا نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں اس خبر پر ردعمل دیا۔سمے رائنا نے شادی کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دسمبر میں تو میرا انڈیا ٹور ہے، سوری میدھا، شادی ملتوی کرنا پڑے گی۔‘‘ انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کا گانا ’جھوٹ بولے کوا کاٹے‘ بھی شامل کیا۔سمے رائنا اور میدھا شنکر کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جاچکا ہے، جس کے بعد دونوں کے درمیان قریبی تعلق اور ڈیٹنگ کی قیاس آرائیوں نے زور پکڑا۔ تاہم دونوں فنکاروں نے اب تک اپنے تعلق یا شادی کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی تصدیق نہیں کی۔

سمے رائنا اپنے کامیڈی شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں میدھا شنکر کو اپنی ’سب سے اچھی دوست‘ بھی قرار دے چکے ہیں۔ دونوں کی ایک ساتھ موجودگی اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر کے باعث مداحوں کی جانب سے بھی ان کے تعلق کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔دسمبر میں شادی سے متعلق سامنے آنے والی تازہ خبر پر سمے رائنا کا مزاحیہ ردعمل سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ تاہم ان کے بیان اور موجودہ معلومات کی روشنی میں یہ واضح نہیں کہ شادی کی خبر محض افواہ ہے یا مستقبل میں دونوں اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان کریں گے۔