دکانوں سے ساڑھے3لاکھ نقدی، کریانہ سامان چوری

میڈیکل سٹور کے باہر سیموٹرسائیکل چوری، آرپی اونوٹس لیں:شہری
 چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ)چوروں نے کریانہ سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان، نقدی چوری کر لی،چوروں نے بلاک نمبر 14 میں واقع شاہد کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر 3 لاکھ 50 ہزار کی نقدی اور کریانہ کا سامان چوری کر لیا،علاوہ ازیں میڈیسن لینے آیا شخص موٹرسائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا، نواحی گاؤں39/12-L کا رہائشی اختر اپنی موٹر سائیکل شہر میں میڈیسن لینے آیا اور اپنی موٹر سائیکل میڈیکل سٹور کے باہر کھڑی کر کے خود دکان کے اندر چلا گیا ،تھوڑی دیر بعدواپس آیا تو نامعلوم ملزم اسکی موٹر سائیکل چوری کر کے لیجا چکے تھے، چیچہ وطنی میں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں عروج پر پہنچ چکی ، جبکہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، شہریوں نے چوری ،ڈکیتی اور رہزنی کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب،آر پی او ساہیوال میاں محبوب رشید سے نوٹس لے کر شہریوں کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔