کریانہ سٹورکی چھت پھاڑکر چوری

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کی حدود میں رات گئے کریانہ سٹور پر واردات، چور چھت پھاڑ کر نقدی وقیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے، اہل علاقہ کا وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ذرائع کے مطابق تھانہ کسووال کی حدود 43 موڑ پر نامعلوم چور رات گئے کریانہ سٹور کی چھت پھاڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ یادرہے اسی روڈ پر چند روز قبل موٹرسائیکل شوروم پر بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔