شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ )تھانہ شیر گڑھ کی حدود چک نمبر 17 ڈی (نئی آبادی) میں صحافی و تاجر امجد کھوکھر کیکریانہ سٹور پر چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔چور رات کی تاریکی اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان اور نقدی لے گئے تھے۔ پولیس نے تفتیش شروع کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔