حویلی لکھا :چور دو دکانوں سے نقدی لے اْڑے

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا کے حجرہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار چور محمد نواز کریانہ سٹور اور محمد عاطف بیکرز سے مبینہ طور پر نقدی چرا کر فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں ملزمان کو دکانوں میں داخل ہوتے اور بعد ازاں فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔