لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 12سالہ لڑکے کے بیان کی روشنی میں اسے دادا کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔لاہور ہائیکورٹ میں 12سالہ لڑکے کو دادا سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبہر گل خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور نے لڑکے کو عدالت پیش کیا۔بچے نے عدالت میں بیان دیا کہ اپنی مرضی سے دادا کے پاس رہ رہا ہوں،والدہ نے دھمکی دی کہ ساتھ نہ رہے تو گلاکاٹ دوں گی