12سالہ لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ،ملز م گرفتار

بورے والا ( خصوصی رپورٹ)نیو سبزی منڈی میں نوجوان کا 12سالہ لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو نے پر تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس نے ملزم کو گرفتا رکر لیا ، اختر ٹا ئون کا رہائشی محمد ارشد محنت مزدوری کے لیے نیو سبزی منڈی آ یا تو دوپہر کو اس کا 12سالہ بیٹا فیضان اسے کھانا دینے کے لیے آ یا تو وہاں موجود زوہیب نے بچے کو پکڑ لیا اور بچے پر وحشیا نہ تشدد شرو ع کر دیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تو تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا اور متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تحریری اطلاع پر مزید کارروائی شرو ع کر دی گئی ہے۔