20خدمت مراکزمیں شہریوں کو 14ڈیجیٹل خدمات

82ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس حاصل کئے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے 20خدمت مراکزمیں شہریوں کو 14ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جارہی ہیں ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 9لاکھ 30ہزارسے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں 82ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس حاصل کئے، 1لاکھ 62ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی 287شہریوں نے کرائم رپورٹ، 9ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کروایا۔اس دوران 9ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آرز کی نقول حاصل کیں اور 3لاکھ 95ہزارسے زائد لرننگ لائسنس ایشو کئے گئے1لاکھ 63ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس ایشو جبکہ 85ہزار سے زائد لائسنس رینویو کئے گئے4ہزار سے زائد شہریوں کو ڈوپلیکیٹ لائسنس جبکہ 14ہزار سے زائد انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے1440سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج جبکہ521شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی۔پولیس خدمت مراکز شہریوں کومفید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطانق پولیس خدمت مراکز پولیسنگ سہولیات کی فراہمی کا اہم پلیٹ فارم ہیں۔لاہورپولیس جرائم کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو جدید سروسز کی فراہمی بھی یقینی بنا رہی ہیشہریوں کو ڈیجیٹل خدمات ایک چھت تلے مہیا کی جا رہی ہیں پولیس خدمت مراکز میں آنے والی خواتین اور بزرگ شہریوں کی سہولت کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں موبائل پولیس خدمت مرکز سمیت دیگر پولیس خدمت مراکز سروس ڈیلیوری کیلئے دن رات سرگرم عمل ہیں