شہید ہیڈ کانسٹیبل راشد منہاس کی قبر پر سلامی پیش

شہید ہیڈ کانسٹیبل راشد 15 مارچ 2015 کو تھانہ نشتر کالونی  تعینات تھے
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہیں ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل راشد منہاس کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی اورفاتحہ خوانی کی فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔شہید ہیڈ کانسٹیبل راشد منہاس 15 مارچ 2015 کو تھانہ نشتر کالونی  تعینات تھے۔کرائس چرچ ڈیوٹی پر موجود تھے دوران چیکنگ نامعلوم شخص کے مین گیٹ پر خودکش حملہ سے آپ شہید ہو گئے۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء محکمہ پولیس کامان ہیں۔پولیس فورس کا قیامِ امن میں مثالی کردار ہے۔محکمہ پولیس شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔شہداء کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچوں کیلئے سکالرشپس اور ملازمتوں کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پر شہداء کے لواحقین کے شانہ بشانہ موجود رہے گا۔