شہید سب انسپکٹر کی برسی پرپولیس گارڈ کی قبر پر حاضری،چادر چڑھائی،سلامی پیش کی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہیں۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کے مطابق شہید سب انسپکٹر حسنات احمد کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی قبرپرپھولوں کی چادر چڑھائی،سلامی پیش کی اورفاتحہ خوانی کی۔تھانہ شالیمار میں تعینات شہید سب انسپکٹریکم جنوری 2004 کو دوران ریڈ علاقہ تھانہ لوئرمال کی حدود میں ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔