شہید سب انسپکٹر مصدق کی برسی: چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کے مطابق شہید سب انسپکٹر مصدق حسین کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی اورفاتحہ خوانی کی گئی۔ فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔شہید سب انسپکٹر 12 فروری 1991 کو تھانہ ریس کورس تعینات تھے۔تاج سینما میں نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے بم رکھے جانے کی اطلاع پر سب انسپکٹر مصدق حسین فوری موقع پر پہنچے، مصدق حسین بم اٹھا کر باہر لا رہے تھے کہ بم پھٹنے سے آپ شہید ہو گئے ۔