کانسٹیبل وارث علی کی برسی ، چاق و چوبند دستے کی شہید کی قبر پر سلامی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کا شہداء  پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ترجمان پولیس کے مطابق شہید کنسٹیبل وارث علی کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء￿  کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے کنسٹیبل وارث علی 03 ستمبر 2006 کو تھانہ فیصل ٹاؤن تعینات تھے ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھیآپ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں پکڑنے کی کوشش کی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آپ شہید ہو گئیایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء￿  محکمہ پولیس کامان ہیں۔پولیس فورس کا قیامِ امن میں مثالی کردار ہے۔محکمہ پولیس شہداء￿  کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہیشہداء￿  کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچوں کیلئے سکالرشپس اور ملازمتوں کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے  ہیں۔محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پر شہداء￿  کے لواحقین کے شانہ بشانہ موجود رہے گا