ملزمان سے موٹر سائیکل، غیر قانونی اسلحہ بر آمد، مقدمات درج کرلیے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرکے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سکندر اور عاطف شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرتے اور مالِ مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے تھے۔ ملزمان وارداتوں کے دوران اسلحہ بھی استعمال کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔یس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق سٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ایس پی سٹی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔