عمران کشور کل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،آئی جی پنجاب نے قائل کرنے کی کوشش کی
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس سروس سے مستعفی ہونیوالے عمران کشورکواسلام آبادطلب کرلیاگیا، عمران کشور پیر کے روز وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ذرائع ابلاغ کے مطابق مستعفی ہونیوالے ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور کواعلیٰ افسران کی منانے کی کوشش ایس ایس پی عمران کشور نے 13مارچ کو ڈی آئی جی رینک پر ترقی نہ ہونے پراحتجاجاً استعفیٰ دیاآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او پی بلال صدیق کمیانہ لاہور نے ملاقاتیں کیں آئی جی پنجاب نے اڑھائی گھنٹے عمران کشور کے گھر ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے استعفیٰ واپس لینے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کی،سی سی پی او لاہور نے بھی 1گھنٹہ ملاقات کی اور استعفیٰ واپس لینے کیلئے مناتے رہے۔