ناراض بیوی کومنانے میں ناکامی پر شوہر کی خودکشی

تلونڈی(خصوصی رپورٹ )ناراض بیوی کومنانے میں ناکامی پر نوجوان نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ، محلہ اسلام پورہ کا رہائشی محمد احمد اپنے سسرال میں ناراض بیوی کومنانے گیا ،مگر اس کے نہ ماننے پر اس نے اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا،متوفی کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا۔