گلوکارہ نصیبو لال کا شوہر کیساتھ راضی نامہ

مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتی میں میڈیکل بھی  نہیں کروانا چاہتی میرا مقدمہ خارج کر دیا جائے:نصیبو لال
لاہور(کرائم رپورٹر)معروف گلوکارہ نصیبو لال کا شوہر کیساتھ راضی نامہ ہوگیانصیبو لال نے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں بیان حلفی جمع کروادیا بیان حلفی کے متں کے مطابق شوہر کیساتھ راضی نامہ ہوگیا ہے اور میں مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتی میں میڈیکل نہیں کروانا چاہتی میرا مقدمہ خارج کر دیا جائے،یادرہے کہ معروف گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا تشدد شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے گلوکارہ کی درخواست پر خاوند کیخلاف مقدمہ درج کرلیاایف آئی آر متن کے مطابق گلوکارہ کا کہنا تھا گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئی تھی اور اسی دوران میرا خاوند نوید حسین گھر آیاخاوندنیآتے ساتھ ہی گالم گلوچ ہوگیا اور قریب پڑی ہوئی اینٹ اٹھاکرچہریپرماردی۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ اینٹ لگنے سے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹ آئی ہے۔خاوند اکثر اوقات مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے۔