لاہور(آئی این پی )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری مشہور پنجابی گلوکارہ نصیبو لال سے ملاقات کیلئے ان کے گھر پہنچ گئیں۔وزیراطلاعات پنجاب نے نصیبو لال سے ان کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرمین استحقاق کمیٹی سمیع اللہ خان بھی وزیراطلاعات پنجاب کے ہمراہ موجود تھے۔عظمی بخاری نے نصیبو لال کو وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر نصیبو لال نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور عظمی بخاری کا شکریہ ادا کیا۔