حکومت چیئرمین پی اے سی کیلئے میرے نام پر راضی نہیں تھی:جنید اکبر

ڈیڈلاک ختم کرنے میں سپیکر نے کردار ادا کیا ‘اب بھی سمجھتاہوں چیئرمین پی ایسی شیخ وقاص کودینی چاہیے 
  بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو کھل کر مخالفت کرتا تھا، پارٹی میں سب لوگ جانتے ہیں  میں کیسا ہوں
اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی جنید اکبر خان  نے کہا ہے  حکومت چیئرمین پی ایسی کیلئے میرے نام پر راضی نہیں تھی،  بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو کھل کر مخالفت کرتا تھا، پارٹی میں سب لوگ جانتے ہیں  میں کیسا ہوں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا  پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں، گنڈاپور پر بطور وزیراعلی بہت ذمہ داریاں ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کے پی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق ذمہ داریاں ہیں، بانی پی ٹی آئی سے پارٹی ممبران کوآسانی سے ملنے دیاگیا، 6لوگ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کیلئے گئے، 6میں سے5افرادکوبانی سے ملنے دیا گیا،مجھے روک دیا گیا۔جنید اکبر نے کہا کہ جیل انتظامیہ سے گلہ نہیں،سب کوپتہ ہے کون ملنے نہیں دیتا، بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کیلئے میرانام بھی دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کس کا کس کے ساتھ رابطہ ہے یہ معلوم نہیں، بانی سے ملاقات نہ ہونے پر پارٹی میں کسی سے شکوہ نہیں۔چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ قبل صوبائی صدر سے متعلق پتہ چل گیا تھا، ذہنی طور پر پارٹی صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کو تیار نہیں تھا ‘ اب بھی سمجھتاہوں چیئرمین پی ایسی شیخ وقاص کودینی چاہیے۔