مفتی قوی لال مسجد سے نکال دیا مولانا عبدلعزیز لال مسجد والے

 مفتی قوی مسجد کے کمرے میں کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے مولانا عبدالعزیز آگئے اور کہا اس کو یہا ں کس نے بلایا
 دوبارہ لال مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا، جہاں دیکھیں وہاں کوڑے ماریں:: مولانا عبدالعزیز 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مفتی قوی کو اسلام آباد کی مشہورلال مسجد سے نکال دیا گیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ مفتی قوی اسلام آباد کی لال مسجد میں موجود تھے جہاں سے انہیں وہاں کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے بے عزت کرکے نکال دیا۔مفتی قوی مسجد کے ایک کمرے میں کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے کہ اسی دوران وہاں مولانا عبدالعزیز آگئے اور انہوں نے مفتی قوی کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر تم دوبارہ لال مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا۔ انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو کہا کہ اس کو یہاں کس نے بلایا تھا یہ ایک بدکردار انسان ہے،اسے جہاں دیکھیں وہاں کوڑے ماریں۔