جھگڑے پر نصیبو لال کے شوہر کی فائرنگ،محلے دار زخمی

زخمی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل ،ملزم گرفتار ،گلوکارہ تھانے پہنچ گئیں
 لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں گلو کارہ نصیبو لال کے شوہر نے محلے دار سے جھگڑے پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کردیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق فائرنگ گلوکارہ نصیبو لال کے شوہر نوید نے محلے دار سے جھگڑے پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کر دیا۔ متاثرہ شہری کے ہاتھ پر گولی لگی،زخمی شہری کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوید کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر نوید کو گرفتار کرنے کے بعد گلوکارہ نصیبو لال خود بھی تھانہ شاہدرہ ٹائون پہنچ گئی شاہدرہ ٹائون پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔