ملزم ملک شبیر کو ڈرائیور پر چوری کا شبہ تھا، بدترین تشدد کا نشانہ بنا یا، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ میں شہری کی زبردستی مونچھیں اور بھنویں مونڈنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے گجومتہ کے قریب ایک ٹرانسپورٹ ورکشاپ کے مالک نے اپنے ڈرائیور پر ورکشاپ سے ڈیزل اور پٹرول چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اْسے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دالا اس الزام کے بعد ٹرانسپورٹ ورکشاپ کے مالک ملک شبیر نے اپنے ڈرائیور محمد دین کی مونچھیں بھنوائیں اور سرکے بال مونڈ ڈالے۔ملزم ملک شبیر کو ڈرائیور پر چوری کا شبہ تھاجس پر اس نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایااس واقعے کی ویڈیو ملزم نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر دی۔کاہنہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور ملوث ملزم ملک شبیر کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے متاثرہ ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔