سرفراز کو دربار پر لے جا کربرہنہ کر دیا،ڈنڈے مارے،ویڈیو وائرل کر دی
ڈی پی او کا نوٹس ،پولیس کا فوری ایکشن ،10ملزم گرفتار،مقدمہ درج کر لیا
سرگودھا(خصوصی رپورٹ)معمولی تنازع پر نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، سر کے بال، بھنویں،مونچھیں مونڈ دیں اور برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، تفصیل کے مطابق نواحی چک 54 جنوبی کے احمد حسن وغیرہ درجن بھر افراد نے موضع لقمان کے رہائشی سرفراز کو موٹر سائیکل کی توڑ پھوڑ کر کے اغوا کر لیا اور دربار پر لے جا کر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ،ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ،ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے فوری نوٹس لیکر کارروائی کا حکم د یا اور مبینہ تشدد کی رپورٹ طلب کر لی ، پولیس تھانہ کڑانہ نے اپنی مدعیت میں احمد حسن عرف گیگو،اسد،محمد شیر،حسنین،نبیل عرف بلو،سجاد،مجاد،راسب،تنویر اور دیگر نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،10 ملز موں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔