بلال کو برہنہ کرکے مبینہ طور پر فحش حرکات بھی کی گئیں ، شدید ذہنی و جسمانی اذیت دی،مرکزی ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹائون میں شہری کو اغوا کرکے تشدد، سر اور مونچھیں مونڈ دیں، مرکزی ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں رکشہ کرائے کے تنازع پر ملزمان علی حسن وغیرہ نے بلال نامی شہری کو مبینہ طور پر اغوا کیا ، زبردستی حویلی میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے دورانِ تشدد شہری کا سر منڈوا دیا ، ابرو اور مونچھیں بھی مونڈ دیں ، اس دوران ملزمان نے شہری کو برہنہ کرکے مبینہ طور پر فحش حرکات بھی کیں اور اسے شدید ذہنی و جسمانی اذیت دی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی شاہدرہ ٹائون پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم علی حسن کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔