ایک شخص سے ناجائز پستول ، گولیاں بر آمد

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)پٹرولنگ پولیس موضع ہاشم چاکرنے مشکوک شخص سے ناجائز پستول اور گولیاں بر آمد کر لیں، پٹرولنگ پولیس موضع ہاشم چاکر کے اے ایس آئی ظہیر عباس شیرازی نے جونیئر پٹرولنگ پولیس افسروں کے ہمراہ پل ایل بی ڈی سی پر ناکہ بندی کر رکھی کہ اسی دوران جھنگ کے رہائشی ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے بغیر لائسنس 30 بور پستول اور گولیاں بر آمدہوئیں۔