نقدی، 3 پستول میگزینز و گولیاں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس سٹریٹ کریمینلز کیخلاف ان ایکشن ہے کاہنہ چوکی صوئے اصل پولیس نے بدو پلی پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گروپ کوگرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق ملزمان پانڈو کی گاوں میں واردات کی پلاننگ کر رہے تھے ملزمان نے چند روز قبل بھی شہزادہ روڈ کے قریب شہری سے واردات کی تھی، گرفتار گروپ سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان سے چھینی گئی نقدی، 3 پستول میگزینز و گولیاں برآمد کی گئی ملزمان میں دانش، مبشر اور وقاص شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے شہر میں کڑی نگرانی جاری ہے،