منشیات فروش گرفتار، دو کلو چرس، 720 گرام آئس برآمد

 اولڈ انارکلی، ریس کورس اور سول لائن پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا۔ اولڈ انارکلی، ریس کورس اور سول لائن پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔یس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر مختلف مقامات سے ملزمان ناصر، عمران اور لطیف مسیح کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس اور 720 گرام آئس برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزمان علاقے اور گردونواح میں چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔