تعلیمی اداروں کے اطراف کریک ڈا ئون کرتے 3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا،مقدمات درج ، تحقیقات کا آغاز
لاہور(کرائم رپورٹر) اے این ایف نے مختلف شہروں میں بالخصوص تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات سمگلنگ اور منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈا ئون کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں 9 کارروائیوں میں 98 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 65.278 کلو گرام منشیات بر آمد کی گئی۔لاہور میں شالیمار باغ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 13.20 کلو چرس اور 6 کلو افیون برآمد، کراچی کی ہجرت کالونی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 12 کلو چرس بر آمد کی گئی۔اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر مسافر بس میں سوار ملزم کے قبضے سے 2.4 کلو چرس ضبط کی گئی، گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاپشاور میں یونیورسٹی روڈ پر کالج کیقریب گاڑی سے 3 کلو ہیروئن ضبط کر کے ملزم گرفتار کیا گیا، پشاور میں ہی یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.5 کلو چرس پکڑی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیافیصل آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 1.378 کلو آئس بر آمد کرکے ملزم گرفتار کیا گیا، وارسک روڈ پشاور میں کوریئر آفس سے گجرات اور کراچی بھیجے جانے والے پارسلز سے 1.8 کلو چرس ضبط کی گئی کراچی میں سہراب گوٹھ بس سٹینڈ کے قریب 2 خواتین کے قبضے سے 12کلو چرس اور جامشورو ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون کے قبضے سے 12 کلو چرس بر آمد کرکے ملزم خاتون کو گرفتار کیا گیا۔