ٹرمپ جنگیں کیوں رکوانا چاہتے ہیں:

 عبدالرزاق برق 

 . دنیا کے ایک اہم سپرپاورملک امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت دنیا کی واحد شخص ہیے کہ انہوں نے اپنے اقتدارکے دوسرے دور میں پہلی دفعہ جنگی پالسی تبدیل کرکے دنیا کے مختلف خطوں میں جنگیں ختم کرنے کا اعلان اوراظہار کردیا ہے تو کیا مسٹر ٹرمپ  دنیا کی مسلمانوں کے بقول وہ یہ جنگیں  اللہ کے رضا کے لئے ان کا خاتمہ چاہتے ہیں  یا ان کا اپنا اورمقصد اس میں چھپا ہوا ویسے اگر مسٹر ٹرمپ دنیا کے مختلف خطوں پرجنگوں کا واقعی خاتمہ چاہتے ہیں توکیا ان کا انسانیت پرایک احسان نہیں ہوگا؟ کیونکہ صرف یوکرین سے غزہ تک جنگوں کے سبب کے عالمی معشیت کو 17.4کھرب ڈالرنقصان پہنچا گیا ہیے اب اگر اس دوخطوں پر جنگیں نہیں ہوگی تو پھر دنیا کو اتنی بڑی رقم کی بچت بھی ہوگی لیکن ایک اور  سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہیے اگرامریکہ کا موجودہ صدر  مختلف خطوں میں جنگوں کا خاتمہ کرنا چاہتا ہیے تواس وقت دنیا میں سب سے زیادہ امریکہ کے کئی نجی شعبے کے  فیکٹریوں میں جو اسلحہ بنائے جارہیے ہیں اس کا کیا بنے گا؟ اوروہ اپنا اتنا سب سے زیادہ ہتھیار کس پر فروخت کریں گے ؟ اورامریکہ میں ہتھتیاربنانے والے سنکڑوں لوگوں کے روزگارکا کیا بنے گا؟اگردنیا کے مختلف خطوں میں جنگیں نہیں ہوں گے تو امریکہ کے 9 ہتھیاروں کے فیکٹریوں میں بنانے والا اسلحہ کس پرفروخت کریں گے ؟ کیونکہ امریکہ ان ہتھیاربنانے والے فیکٹریوں میں جوجدیداسحلہ بناکرخودامریکن لوگ انہیں فروخت کرکے اپنی آمدنی بڑھاتے اب اگرجنگوں کا خاتمہ کیا جائے گا توپھران ہتھیاروں سے انسانوں کامرنا بھی روکے جائیں گے امریکہ نے پوری دنیا میں جومحاز کھول رکھے ہیں یا دنیا کے مختلف ممالک میں 100سے امریکی اڈے قائم کئے گئے ہیں اس کا کیا بنے گا ؟کیونکہ دنیا کاکوئی ایسا خطہ نہیں جہاں امریکہ کافوج اورہتھیارنہ ہو لیکن ایک امریکن برائون یونیورسٹی کے محقیقین کا کہنا ہے گزشتہ سال خود امریکہ نے اپنی فوج کی سرگرمیاں بڑھانے پرلگ بھگ چارارب 86کروڑ ڈالرخرچ کیئے ہیں امریکہ نے ایک سال میں اسرائیل کی فوجی امداد پر17ارب 90کروڑ ڈالرخرچ کیئے یہ ڈالرامریکہ نے غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعداسرائیل پرخرچ کرچکا ہیے اسی طرح امریکہ نے9/11کے بعد20سال میں واران ٹیریرکی جوجنگ رہی ان پر 6.5ٹریلین ڈالرزخرچ کیئے گئے ساڑھے چھ کھرب ڈالرمیں 2.2ٹریلین ڈالرزافغانستان میں خرچ ہوئے 2021کے سے پہلے امریکہ نے 20 سال تک  ہرروز افغانستان میں ایک سوملین ڈالرزکاخرچہ ہوا اورoverall سواتین سولاکھ بمز ڈرونزاورمزائل انہوں نے مسلمانوں کی دنیا میں پھنکے گئے جس میں پاکستان کے فاٹا افغانستان عراق شام لبیا سومالیہ میں ایک ملین کاڑویلٹی ہوئی اورتین کروڑ لوگ بے گھرہوئے ظاہر کہ امریکہ کے ہتھیاروں سے جتنے لوگ مارے گئے ہیں اس گزشتہ بیس سالوں میں توکیا اتنے زیادہ انسانوں کے مارنے سے امریکی صدران بے گناہ انسانوں کے مارنے پرمعافی مانگے گے ؟ کیا کسی بھی امریکی حکومت نے صرف یوکرین اورغزہ کے جنگوں کے سبب عالمی معشیت کو 17.4کھرب ڈالرزنقصان پہنچانے سے قبل دنیا کے کسی بھی ملک کوجنگ شروع کرنے سے قبل اعتماد میں لیاتھا؟ کیا امریکہ کے حکومت نے یوکرین کی جنگ جوہتھیار دئیے تھیاور جنگ کی وجہ سے 70لاکھ افرادنکل مکانی کرچکے ہیں اورچھ بڑے شہروں کی سڑکیں پل ائرپورٹس ڈیمز اورعمارتیں تباہ ہوچکی ہیں آج اگریوکرین کودوبارہ 2022 پرواپس لانا ہو تو اس کے لئے ہزاروں ارب ڈالرزچاہیے توکیا امریکہ یوکرین کو اتنے وافر مقدارمیں ڈالرزفراہم کریں گے؟ امریکہ کے جس صدرنے بھی  دنیا کے مختلف ممالک میں جنگ شروع کرنے یاجنگ میں کھودنے کے لئے جوہتھیاراورپیسے فراہم کئیے تھے جس سے لاکھوں انسان مارے گئے کیا اس سے پہلے کہ  صدرٹرمپ مختلف جنگوں کاخاتمہ کریں گے اس ملک کے سابقہ صدرورجنگیں شروع کرنے اورمختلف ممالک کوہتھیارفراہم کرنے اوراس سے لاکھوں انسان  مارنے پر مختلف ممالک کے لوگوں سے معافی مانگے گے؟ رہ گئی یہ بات کہ 74سالہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا دنیا کے مختلف ممالک میں ان کی ملک کی۔طرف سے شروع کی گئی جنگوں کوروکنے اورخاتمے کامقصدکیا ہوسکتاہیے ؟ یہ اس لئے کہ صدرٹرمپ نے مسلہ فلسطین سے لے کر یوکرین کی جنگ تک مسائل کوجس اسلوب میں حل کرنا چاہا یہ عالمی سیاست کے لئے اجنبی ہیے وہ 85سالہ مسلہ کوحل کرنا چاہتے اس لئے وہ دھمکی کوسیاسی حکمت عملی کے طورپراختیارکئے ہوئے ہیں یہ دھمکی حماس کی قیادت کودی اوریوکرین کے صدرکوبھی دی اگریہ مسائل ایسے تھے کہ ایک دھمکی سے حل ہوجاتے تو نوبت یہاں تک پہنچی کیوں؟اگروہ ان مسائل کوانصاف کی بنیادپرحل کرنے کے خواہاں ہوتے توکم ازکم اخلاقی تائیدتوحاصل ہوتی امریکہ کے لئے اس وقت سب سے بڑاحریف چین ہونے سے اس کامقصد یہ ہیے  کہ وہ مختلف جنگیں بندکرکے امریکی وسائل اورسرمائیہ بچا کرچین کامقابلہ کرنا چاہتا ہیے یہ دیکھ رہا ہیے کہ چین ٹیکنالوجی انڈسٹری پیداوار سڑکوں کے زریعے تیزی سے سپرپاور بن رہا ہیے چین کی قیادت نے 2049تک خودکوہرصورت سپرپاورڈکلیرکرنا ہیے اورٹرمپ چین کوروکنا چاہتا ہیے یہ اس کا ہرمیدان میں مقابلہ کرناچاہتا ہیے یہ ہیے ان کامنصوبہ اوران کامقصد صدرٹرمپ جانے کے لئے نہیں آیا یہ کوشش کرے گا کہ یہ بھی چین کے صدرشی چن فنگ اورصدرپوٹن کی طرح تاحیات صدربن جائے یہ ورلڈآرڈرمیں اپناوزن بھی مستقل کردے لیکن اس شخص میں کچھ بھی کرنے کی صلاحیت موجودہیے اگراپنے اہداف کے لئے امریکا کاآئین بھی بدلنا پڑا تویہ۔بدل دے گا اس وقت صدرٹرمپ کے گردجمع میڈیا اورسوشل میڈیا کے ٹائیگون دیکھ لیجیئے انہوں نے یہ۔لوگ اپنے گردصرف اس لئے جمع کئے ہیں کہ یہ ان لوگوں کواستعمال کرکے امریکی۔عوام کویقین دلادے کہ امریکہ دنیا اورٹرمپ امریکہ کے لئے ناگزیرہیے اور یہ سوشل میڈیا کی طاقت سے چندماں میں پورے امریکا کویہ یقین دلادے گا اوراس کے بعدکیاہوگا اللہ ہی خیرکرے گا اگردنیا زیلنسکی سے بچ گئی تویہ ٹرمپ سے نہیں بچ سکے گی امریکی صدرٹرمپ نے امریکہ کے  سابق 39ویں صدرجمی کارٹرسے چین کامقابلہ کرنے کے بارے میں پوچھا تھا انہوں نے بتایاتھا کہ امریکہ۔چین میں ایک فرق ہیے چین پیچھلے 75برسوں میں کسی ملک سے نہیں لڑا یہ اپنے سارے وسائل صنعتی گروتھ اورلوگوں کی ڈویلپمنٹ پرخرچ کررہاہیے لہذاہمارے پاس اب دوآپشن ہیں ہم اپنی ساری جنگیں ختم کردیں اوریہ رقم اپنے لوگوں پرخرچ کریں یا پھرہم چین کوکسی بڑی جنگ میں دھکیل دیں تاکہ اس کے وسائل بھی ضائع ہوں اوریہ بھی اپنی صنعت اورہومین ڈویلپمنٹ پرتوجہ نہ دے سکے یہ مشورہ جمی کارٹرنے ٹرمپ کواس کے پیچھلے دوراقتدارمیں دیاتھا اورٹرمپ کویہ آئیڈیا پسندآیا تھا لیکن وہ سابقہ دورمیں ان پرعمل نہیں کرسکا اس باریہ اس نیت سے اقتدارمیں آیا ہے اورانہوں نے پہلے دن سے اس پرکام شروع کردیا ہیے امریکہ کوجنگوں اوردفاعی اخراجات سے نکال رہاہیے اوردنیا نے یہ دیکھ لیا کہ ٹرمپ نے پہلے دن سے امریکا کونہ صرف غزہ سے نکال لیا بلکہ تمام اخراجات بھی اسرائیل پرڈال دئیے اورقبضے کی دھمکی دے کرعربوں کوغزہ سے ملبے اٹھانے اوراس کی دوبارہ تعمیرپرلگادیا مصرمیں چنددن قبل عرب کانفرنس ہوئی اورعرب ملکوں نے فنڈپول کرکے غزہ کی تعمیرکا فیصلہ کرلیا ڈونلڈٹرمپ نتن یاہوکے ساتھ بیھٹ کر غزہ پرقبضے کا اعلان نہ کرتا توکیا عرب آگے بڑھتے کیا غزہ زمہ داری اٹھانے اورکیاموجودہ صورتحال میں امریکا کوغزہ کی بحالی  کیلئے فنڈجاری نہ کرنا پڑتے ڈونلڈٹرمپ نے ایک دھمکی دی اورامریکا کے اربوں ڈالرزبچ گئے اسی طرح انہوں نے حلف اٹھاتے ہی افغانستان کی امدادروک کردی گئی امریکانیروبی کے زریعے ہرمنگل کو40ملین ڈالرکابل آتے تھے یہ ماہانہ 160ملین اورسالانہ دوملین ڈالرزبنتے ہیں اورامریکا انخلاکے بعداس مدمیں افغانستان کو 18بلین ڈالرزاداکرچکا ہیے ٹرمپ نے یہ رقم بھی بچالی اورالٹا اپنا اسلحہ مانگ کرافغان حکومت کے پاوں میں آگ بھی لگادی امریکا کوداعش سے خطرہ تھا چنانچہ انہوں نے کابل میں سی آئی اے کاباقاعدہ دفترقائم کیاتھا  اس پراربوں ڈالرخرچ ہورہے تھے ٹرمپ نے یہ۔زمہ داری اب پاکستان کوتصویب دی ہیے اس نے پاکستان کوگولڈشولڈرزدے کر اوررچرڈ گرینل سے عمران خان کے حق میں ٹوئٹس کراکر پہلے پاکستان کوخوفزدہ کیا اورپھراس سے داعش کمانڈرشریف اللہ عرف جعفرکی گرفتاری کے لئے مددمانگ لی پاکستان کے پاس ہاں کوئی ہاں کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا ہم جب راضی ہوگئے تونہ صرف رچرڈ گرینل کا ایکس بندہوگئے بلکہ انہوں نے پرانی ایکس ڈیلیٹ بھی کردی ہم نے جوہی ٹرمپ کو اس کی پہلی تقریر کے لئے مصالحہ دے دیا اس نے بھی شکریہ اداکردیا اسی طرح یوکرین روس جنگ سے بھی امریکا کونکالنا چاہتا ہے اس کا خیال ہیے کہ یہ یورپ کی جنگ ہیے امریکہ بلاوجہ اس میں گھسے اور 350بلین ڈالرزخرچ کردئیے ہمیں یہ رقم بھی وصول کرنی چاہئے اورمذید رقم خرچ نہیں کرنی چاہئے امریکہ نے 350 بلین ڈالرکے عوض پریوکرین سے معدنیات مانگ لیں یامانگ لیا اگرچہ زیلنسکی اورپوٹن جنگ بندی پر راضی ہوگئے لیکن اس جنگ بندی سے پہلے انہوں نے  اسے جنگ بندی کا حکم بھی دیا  اگرزیلنسکی سیکورٹی گارنٹی والی بات پرڈٹے رہیے تویوکرین رجیم چینج یاحکومت تبدیل کرانے کاحربہ بھی آزمایا جاسکتا ہیے