لاہور(کرائم رپورٹر)ہیئر میں 18 سالہ لڑکی نے اپارٹمنٹ کی 7 ویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق ہئیر کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی سمیاء نے اپارٹمنٹ کی 7 منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے۔لڑکی کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں مزید کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔