لاہور:18سالہ لڑکی نے7ویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی

ہئیر کے علاقے میں سمیعہ نے اپارٹمنٹ کی چھت سے کود کر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا
لاہور (آئی این پی ) لاہور میں 18سالہ لڑکی نے اپارٹمنٹ کی 7ویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق ہئیر کے علاقے میں 18سالہ سمیعہ نے اپارٹمنٹ کی 7منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے۔لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ مزید کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔