ہزاروں افراد بجلی سے محروم ،15 جنوری کو پورے برطانیہ میں موسمِ سرما کی شدت بڑھ جائے گی:غیرملکی میڈیارپورٹ
لندن(آئی این پی )برطانیہ میں شدید سردی ، برف باری اور یخ بستہ ہوائوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ شدید سردی اور برف باری کے باعث ہزاروں افراد اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں یلو وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ میں بھی اسی نوعیت کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 کائونئئئٹیز میں 11 انچ برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جنوری کو پورے برطانیہ میں موسمِ سرما کی شدت بڑھ جائے گی، سب سے زیادہ برف باری وسطی اور شمالی اسکاٹ لینڈ میں متوقع ہے۔