بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کے باعث کم از کم 47 افراد ہلاک ہو چکے
بیجنگ(آئی این پی) ہمالیہ میں غیر معمولی برف باری اور بارشوں کے باعث ایورسٹ کے قریب تبتی ڈھلوانوں پر قائم کیمپ سائٹس میں سیکڑوں ہائیکرز اور دیگر افراد پھنس گئے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریبا 350 کوہ پیمائوں کو محفوظ مقام پر ایک مقامی قصبے میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید 200 سے زائد افراد سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔یہ واقعہ خطے میں کئی دنوں سے جاری شدید موسم کے دوران پیش آیا ہے، پڑوسی ملک نیپال میں جمعے سے شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے جس کی اونچائی 8 ہزار 849 میٹر سے زیادہ ہے، اگرچہ ہر سال کئی لوگ اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اسے دنیا کی سب سے خطرناک کوہ پیمائی کی مہم جوئی میں شمار کیا جاتا ہے۔